بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

گھانا کے فٹبالر دوران میچ گرنے سے انتقال کر گئے

گھانا سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ بین الاقوامی فٹبالر رافیل ڈوامینا دوران میچ گرنے کے باعث انتقال کرگئے۔گھانا فٹبال ایسوسی ایشن نے فٹبالر کے انتقال پر جاری بیان میں اظہار افسوس کرتے ہوئے بتایا کہ گھانا کی بین الاقوامی فٹبال ٹیم کیلئے کھیلنے والے رافیل ڈوامینا ایک میچ کے دوران گرنے کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔

ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں نوجوان فٹبالر کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے مزید کہا کہ رافیل نے سچے دل سے گھانا کی نمائندگی کی اور آخری سانس تک وہ اپنے ملک کیلئے کھیلتے رہے، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کریں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فٹبالر ڈوامینا کی موت کے بارے میں سرکاری سطح پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں تاہم میچ کی جاری کردہ ویڈیو میں وہ 24 ویں منٹ میں گرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طبی عملہ فٹبالر کی دیکھ بھال کے بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے گراؤنڈ سے اسپتال لے جاتا ہے۔

ڈوامینا اس سے قبل اکتوبر 2021 میں بھی آسٹرین کپ میں میچ کے دوران گرگئے تھے لیکن وہ صحت یاب ہوکر دوبارہ کھیل کے میدان میں واپس آگئے تھے۔اپنے کیرئیر کے دوران ڈوامینا نے اسپین، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا اور ڈینمارک کے کلبوں کی بھی نمائندگی کی۔

مزید پڑھیے  دورہ پاکستان پر آئی ویسٹ انڈیز کے تین کرکٹرز کورونا کا شکار
Back to top button