بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نگران وزیراعظم کی کویت کے ولی عہد سےملاقات، فلسطینی تنازع پر تبادلہ خیال

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطین کی غیر قانونی اسرائیلی قبضے سے آزادی کے لیے پاکستان کے دیرینہ اصولی موقف کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار ہفتہ کو ریاض میں مشترکہ عرب اسلامی غیر معمولی سربراہی اجلاس کے موقع پر کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کے دوران کیا۔

وزیر اعظم نے اقوام متحدہ اور او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کو بھی اجاگر کیا۔

رہنماؤں نے مقبوضہ فلسطین میں جاری تنازعے پر تبادلہ خیال کیا اور غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور محاصرے کے دوران شہریوں کے بنیادی ڈھانچے کی ہول سیل تباہی اور ہلاکتوں کی تعداد کے ساتھ تشویشناک صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے جنگ بندی، محاصرے کے خاتمے اور غزہ کے محصور لوگوں کے لیے انتہائی ضروری انسانی امداد کی فراہمی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات بالخصوص اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے کویتی ولی عہد کو SIFC کے بارے میں آگاہ کیا اور کویت کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع دیکھنے کی دعوت دی۔

ولی عہد نے یہ پیغام کویت کے متعلقہ حکام تک پہنچانے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کویت کی ترقی میں پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو بھی سراہا۔

مزید پڑھیے  چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد کے کیریئر پر ایک نظر
Back to top button