بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومیکھیل

حسن علی کا انگلش کاؤنٹی واروکشائر کے ساتھ دوبارہ معاہدہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا انگلش کاؤنٹی واروکشائر کے ساتھ دوبارہ معاہدہ ہوگیا۔انگلش کاؤنٹی واروکشائر کے مطابق حسن علی کا کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ویٹلیٹی بلاسٹ کے لیے معاہدہ ہوا ہے۔

کاؤنٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ حسن علی کا آئندہ سیزن 2024 کے لیے جولائی کے آخر تک معاہدہ ہوا ہے جبکہ ستمبر میں سیزن کے اختتامی میچز کے لیے بھی حسن علی کی آمد کا آپشن موجود ہے۔معاہدہ ہونے کے بعد حسن علی کا کہنا ہے کہ واروکشائر کاؤنٹی کے ساتھ گزشتہ سیزن اچھا رہا، دو بارہ کھیلنے کا منتظر ہوں۔

مزید پڑھیے  14 مئی کو الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے، رانا ثنا اللہ
Back to top button