بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری، کل بھارت روانگی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان عمر فاروق نے تصدیق کی ہے کہ بھارت کی حکومت نے قومی ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ویزے جاری کردیے ہیں۔

پی سی بی کے ترجمان نے کہا کہ بالآخر بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے پاسپورٹ کے لیے کال آئی ہے۔

عمر فاروق نے کہا کہ قومی ٹیم براستہ دبئی کل بھارت روانہ ہوگی۔

اس سے قبل پی سی بی نے قومی کھلاڑیوں کو بھارتی حکومت کی جانب سے ویزے جاری نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ اٹھایا تھا۔

پی سی بی کے ترجمان عمر فاروق نے بتایا تھا کہ ہم نے آئی سی سی کو خط لکھا ہے اور اس میں پاکستان کے ساتھ ہونے والے سلوک سے متعلق اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے اور یاد دہانی کروائی ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے ویزوں کا اجرا لازمی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ مایوسی کا مقام ہے کہ پاکستانی ٹیم اتنے بڑے ایونٹ سے قبل غیریقینی کا شکار ہے۔

عمرفاروق نے کہا تھا کہ پی سی بی اس حوالے سے آئی سی سی کو گزشتہ تین سال سے یاد دہانی کرواتا رہا ہے لیکن یہ سب کچھ قومی ٹیم کے 29 ستمبر کو شیڈول میچ سے قبل ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں ٹیم کا تربیت کے حوالے سے ابتدائی طور پر ترتیب دیا گیا منصوبہ تبدیل کرنا پڑا جو دبئی سے براستہ بھارت جانا تھا، ہمیں اپنے منصوبے اور نئی پروازوں کے انتظام کے لیے دوبارہ کام کرنا پڑے گا لیکن یہ سارا منصوبہ ویزوں کے اجرا سے مشروط ہے۔

مزید پڑھیے  بھارت میں کورونا سے متاثرین کی تعداد اڑھائی کروڑ ، اموات دو لاکھ سے متجاوز
Back to top button