بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

شاہین شاہ آفریدی کی ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی ہے، شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 100 ویں وکٹ سری لنکا کے خلاف جاری گال ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پہلے سیشن کے دوران سری لنکن اوپنر نیشان مادھوشانکا کو آئوٹ کرکے حاصل کی، شاہین شاہ آفریدی نے 26 ٹیسٹ میچوں کی 43 اننگز میں اب تک 2473 رنز دیکر 100 وکٹیں حاصل کی ہیں ان کی ایک اننگز میں بہترین بائولنگ 51 رنز دیکر چھ وکٹیں جبکہ میچ میں ان کی بہترین بائولنگ 94 رنز دیکر دس وکٹیں ہے، شاہین شاہ آفریدی کا اکنامی ریٹ 3.05 ، سٹرائیک ریٹ 48.70 جبکہ اوسط 24.73 ہے، شاہین شاہ آفریدی نے میچ پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ چار مرتبہ انجام دیا ہے جبکہ میچ میں دس وکٹیں ایک بار حاصل کی ہیں۔

مزید پڑھیے  ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ، افتخار 10 ، حارث کی 5 درجے ترقی
Back to top button