بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ورلڈ کپ ، محمد شامی کی تباہ کن بائولنگ، بھارت سری لنکا کو 302 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

 آئی سی سی ورلڈکپ کے 33 ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے میں 302 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ممبئی کے واکھنڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے  ورلڈکپ کے 33 ویں میچ میں سری لنکن کپتان  کوشل مینڈس  نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنائے،شبمن گل 92، ویرات کوہلی 88 اور شریاس ائیر 82 رنز بناکر نمایاں رہے۔بھارت کے 358 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور صرف 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

302 رنز کے بھاری مارجن سے کامیابی کے بعد بھارت ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، روہت الیون سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم ہے۔  بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز بھارتی کپتان روہت شرما  اور شبمن گل نے کیا لیکن  ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست ٹیم کے اوپنرز سری لنکن بولرز کے سامنے  بھارتی ٹیم کو  لمبی پارٹنر شپ فراہم نہ کرسکے۔ سری لنکن بولر مدوشنکا نے بھارتی کپتان روہت شرما  کو پہلے اوور کی دوسری گیند پر  بولڈ کرتے ہوئے صرف 4 رنز کیساتھ پویلین بھیج دیا۔ایک وکٹ گرنے کے بعد ویرات کوہلی اور شبمن گل کے درمیان شاندار 189 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔

بھارت کی دوسری وکٹ 193 رنز پر  شبمن گل کی صورت گری جب  مدوشنکا نے گل کو 92 رنز پر کیچ آؤٹ کیا اس کے بعد مدوشنکا نے ہی  ویرات کوہلی  کو  88 رنز پر پویلین بھیجا۔اس کے علاوہ شریاس ائیر نے 56 گیندوں پر 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کے ایل راہول 21، سوریا کمار 12، جڈیجا 35 اور محمد شامی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیے  ایشین گیمز کے مقامات عوام کی فٹنس کو فروغ دینے میں اہم کردارکے حامل

بھارتی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز اسکور کیے۔سری لنکا کی جانب سے دلشان مدو شانکا نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ چمیرا نےایک وکٹ حاصل کی۔

Back to top button