بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے امریکی قونصل جنرل مس کرسٹن ہاکنز کی ملاقات

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے امریکی قونصل جنرل مس کرسٹن ہاکنز نے ملاقات کی جس میں انسداد سموگ کے لیے اشتراک کار کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مختلف شعبوں میں اشتراک  کار حوالے سے مشاورت ہوئی،سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع، زراعت،سیاحت،تاریخی عمارتوں کی بحالی کے حوالے سے تعاون بڑھانے کے لئے  بھی معاملات زیر غور آئے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، پنجاب اور کیلیفورنیا کو سسٹر سٹیٹس قرار دینے کے معاہدے کے تحت دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں، پنجاب میں تاریخی عمارتوں کی بحالی کے حوالے سے امریکی تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں، سموگ سے نمٹنے کے لئے دوست ملکوں کی تکنیکی معاونت چاہتے ہیں۔

 

محسن نقوی نے کہا کہ ہمسایہ ملک میں فصلوں کی باقیات کوبڑے پیمانے پر جلانے کے سبب لاہور اور دیگر شہروں میں سموگ میں بہت اضافہ ہوا ہے، پنجاب میں سموگ کو آفت قرار دے کر سموگ ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے، تمام سکولوں میں طلبا وطالبات کی صحت کے لئے ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے ،جو کچھ انسانی بس میں ہے سموگ میں کمی کے لئے ہر وہ اقدام اٹھایا جارہا ہے۔امریکی قونصل جنرل مس کرسٹن ہاکنز نے کہا کہ  پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔ صوبائی وزیراطلاعات وثقافت عامر میر،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید پڑھیے  کراچی حیدر آباد میں موسلادھار بارشیں، سندھ حکومت کا کل عام تعطیل کا اعلان
Back to top button