بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ورلڈ کپ کرکٹ، نیوزی لینڈ کی دوسری مسلسل جیت، نیدرلینڈز کو 99 رنز سے شکست

بھارت میں جاری ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے نیدرلینڈز کو 99 رنز سے شکست دیکر اپنی دوسری کامیابی سمیت لی، اس سے قبل نیوزی لینے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد نو وکٹوں سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس نیدرلینڈز نے جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 322 رنز سکور کئے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ویل ینگ نے 70، راچن رویندرا نے 51 اور ٹام لیتھم نے 53 رنز کی اننگز کھیلی، نیدرلینڈز کی جانب سے آریان دت، میکرین اور رولف نے دو دو جبکہ باس ڈی لیڈی نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 46.3 اوورز میں 223 رنز پر آئوٹ ہو گئی اور میچ 99 رنز سے ہار گئی، نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈی 69 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، نیوزی لینڈ کی جانب سے سانٹر نے پانچ، میٹ ہینری نے تین جبکہ راچن رویندرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیے  ون ڈے کرکٹ کی عالمی درجہ بندی، بابر اور شاہین سے نمبر ون پوزیشن چھن گئی
Back to top button