بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلام آباد پولیس کے انسداد انتہا پسندی یونٹ نے تمام مدارس کے ساتھ رابطے مکمل

وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد پولیس کے انسداد انتہا پسندی یونٹ نے تمام مدارس کے ساتھ رابطے مکمل کر لیے ہیں جہاں پر اجنبیوں کو مساجد اور مدارس میں رات گزارنے یا قیام کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔اسلام آباد پولیس اس حوالے سے پہلے ہی ہدایات جاری کر چکی ہے۔

اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے قانون پسند علماء کا شکریہ ادا کیا ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تعلیمی ادارہ یا مدرسہ کھولنے کے لیے مجاز اداروں کی اجازت ضروری ہے۔

مزید پڑھیے  صدر آئی سی سی آئی کا چیئرمین سی ڈی اے کے ہمراہ جناح سپر مارکیٹ کا دورہ
Back to top button