بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پی آئی اے، ائر چائنا کاپاکستان اور چین کے درمیان پروازیں شروع کرنے کا اعلان

پی آئی اے نے ایئرچائناکے اشتراک سے پاکستان اورچین کے سولہ شہروں کے درمیان براستہ بیجنگ پروازیں شروع کرنے کااعلان کیاہے۔

آج بیجنگ میں خدمات کے شعبے میں چین کے عالمی تجارتی میلے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی آئی اے کے کنٹری منیجربلال افضل نے کہاکہ اس سہولت سے فائدہ اٹھاکر مسافرچین کے سولہ شہروں سے اسلا م آباد کاسفرکرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پی آئی اے اس وقت ہراتوارکواسلام آباد سے بیجنگ اوربیجنگ سے اسلام آباد ہفتہ وارصرف ایک پروازچلارہاہے مگر دونوں ممالک کے درمیان ایک نئی براہ راست پرواز شروع کرنے کامنصوبہ پرکام کررہاہے۔

کنٹری منیجر نے کہاکہ پی آئی اے پاکستان اورچین کے درمیان پروازوں پربتیس فیصد رعایت فراہم کرتاہے اور اکانومی کلاس میں اسی کلوگرام اورایگزیکٹواکانومی میں سوکلوگرام سامان بلامعاوضہ لے جانے کی سہولت فراہم کرتاہے۔ انہوں نے کہاکہ چین سے پاکستان اورپاکستان سے چین کے لئے کارگوپر رعایتیں بھی دی جارہی ہیں اورکاروباری افراداورتاجرحضرات ان سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیے  چین کی معیشت میں 18اعشاریہ 3 فیصد نمو ریکارڈ
Back to top button