بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

سید علی گیلانی کسی فرد کانام نہیں، ایک نظریہ ،فلسفہ اور پوری تحریک کا نام ہے، فریدہ بہن جی

حریت رہنما ء کا بابائے حریت کے یوم شہادت پر پیغام

کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنماء اور جموں وکشمیر ماس موومنٹ کی چیرپرسن محترمہ فریدہ بہن جی نے بابائے حریت قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی شاہ گیلانی کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کے روح رواں تھے کشمیری قوم اپنے قائدکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یکم ستمبر کو حیدرپورہ میں ان کے مزار کی طرف مارچ کریں ،قائد حریت سید علی گیلانی کے دوسرے یوم شہادت پر اپنے بیان میں فریدہ بہن جی نے کہاکہ سید علی گیلانی کسی فرد کانام نہیں بلکہ وہ ایک نظریہ ،فلسفہ اور پوری تحریک کا نام ہے ،سید علی گیلانی کی تعلیمات، جدوجہد اور قربانیاں مظلوم کشمیریوں کے لیے ایک نمونہ ہیں،آخری دم تک وہ کشمیرکاز کے لئے لڑتے رہے اور بھارتی حکمرانوں پر ان کا خوف سوار تھا اس وجہ سے علی گیلانی کو کئی سال تک گھر میں نظر بند رکھا گیا اور تمام بنیادی آزادیوں اور سہولیات سے محروم رکھا گیا جس کے نتیجے میں ان کی شہادت ہوئی۔ فریدہ بہن جی نے کہاکہ سید علی گیلانی اگرچہ ہم  میں موجود نہیں۔مگر ان کے اصول و نظریات ھماری رہنمائی کیلئے موجود ہیںاور ان کے مشن کو منزل کے حصول تک جاری رکھا جائے گا،حریت رہنماء نے کہاکہ شہید سید علی گیلانی کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق کے زبردست حامی تھی ان کا یہ نعرہ ہم پاکستانی ہیں اورپاکستان ہمارا ہے آج بھی کشمیر کے چپے چپے پر گونجتا ہے ،انہوں نے کہاکہ شہید قائد نے جس مشن کے لئے اپنی جان قربان کی وہ مشن کشمیریوں کو حق خود ارادیت کے ملنے تک جاری رہے گا اور اس میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ سید علی گیلانی کشمیریوں کی جدوجہد کی ایک علامت تھے ، ان کی زندگی اور قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں انہوں نے اپنی پور ی زندگی جدوجہد آزادی کے لئے وقف کررکھی تھی ،ان کی حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد میںے مثال خدمات اور لازوال کردار کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ انہوں نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، قابض بھارتی حکام کی طرف ظلم وستم کے باوجود مسئلہ کشمیر پر اپنے اصولی موقف پر ڈٹے رہے کبھی  اپنے اصولی موقف پرسمجھوتہ نہیں کیا ،بہادری  اور بے باکی کے ساتھ کشمیریوں کی جائزجدوجہد کی  ترجمانی کی۔ فریدہ بہن جی نے کشمیری عوام پر زوردیا کہ وہ اپنے قائد کو خراج عقید ت پیش کرنے کیلئے ان کی دوسری برسی پر گھروں سے باہرآئیں اور ان کے مزار حیدر پورہ سرینگر کی طرف مار چ کریں ،جہاں قابض انتظامیہ نے رات کی تاریکی میں انہیں اپنی وصیت کے خلاف دفن کیا ۔فریدہ بہن جی نے کہاکہ شہید سید علی گیلانی کے لئے مزار شہداء سرینگر میں قبر کے لئے جگہ مختص ہے وصیت کے مطابق سید علی گیلانی کو مناسب موقع پر وہاں ہی  دفن کیا جائے گا،انہو ں نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ بھارت پر دباو ڈالیں تاکہ شہید قائد کی لاش ورثاء کے حوالے کرکے مزار شہداء میں کشمیری عوام کی موجودگی میں دفن کی جائے ۔ علاوہ ازیں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنماء منظور احمد ڈار نے قائد حریت سید علی گیلانی کو ا ن کے یوم شہاد ت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید گیلانی کشمیری عوام کے نیلسن منڈیلا تھے جنھوں نے اپنی عوام کی جدوجہد کے لئے زندگی کا بیشتر حصہ بھارتی قیدخانوں میں گزارا،کشمیری نوجوان نسل اس وقت ان کے چھوڑے ہوئے مشن پر عمل پیر اہے ،بابائے حریت سید علی گیلانی کے دوسرے یوم شہادت پراپنے بیان میں منظوراحمد ڈار نے کہاکہ قائد حریت کی وفات کشمیریوں کی جدوجہد کے لئے ا یک بڑ ا سانحہ ہے جس سے فراموش نہیں کیا جاسکتا، اور تحریک کے لئے ایک ایسا خلا ہے جس کو پر کرنا مشکل ہے ،حریت رہنماء نے کہا کہ شہید گیلانی  کی زندگی او ر قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ، کشمیر کی نوجوان نسل اس وقت ان کے چھوڑے ہوئے مشن پر عمل پیر اہے ،منظور احمد ڈار نے کہا کہ بھارت سمجھتاتھا کہ گیلانی کی وفات سے کشمیریوں کی آواز دب جائے گی لیکن کشمیرکے ہر گھر میں آج سید علی گیلانی کی آواز موجود ہے اور ان کا مشن جاری ہے ، گیلانی کا لگایا گیا نعرہ “ھم پاکستانی ہیں پاکستان ھمارا ھے”کشمیر کے کونے کونے میں آج بھی  گونجھتا ھے۔منظور احمد ڈار نے کہاکہ سید علی گیلانی سمیت دیگر شہداء ہماری جدوجہد کاایک قیمتی سرمایہ ہیں اور ان شہداء کی بدولت ہی آج کشمیر عالمی فورمو ں میں موثر طریقے سے اجاگر ہوا ہے ،شہداء کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، انہوں نے کہاکہ اپنے قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کاواحد طریقہ یہی ہے کہ ہم ان کے چھوڑے ہوئے مشن کو ہر صورت جاری رکھیں ،یکم ستمبر کو ان کا یوم شہادت بھرپور طریقے سے منایاجائے اورکشمیری اپنا یہ عز م دہرائیں گے کہ وہ سید علی گیلانی کے چھوڑے ہوئے مشن کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہر حد تک جائیں گے ۔۔

مزید پڑھیے  کشمیر کے یوم حق خود ارادیت پر صدر اور وزیراعظم کے پیغامات جاری
Back to top button