بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

مختلف ممالک میں جمعرات کو سپر بلیو مون کا نظارہ کیا جاسکے گا

دنیا کے مختلف ممالک میں جمعرات کو سپر بلیو مون کا نظارہ کیا جاسکے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق چاند زمین کے زیادہ قریب ہوتا ہے تو وہ معمول سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے اوراسی وجہ سے اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے شروع میں سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں سپر مون کا نظارہ کیا گیا جبکہ  جمعرات کو بھی ایسا ہوگا مگر اسے سپر بلیو مون کہا جائے گا۔

ماہرین فلکیات نے بتایا کہ بلیو مون سے مراد یہ نہیں کہ چاند کا رنگ نیلا ہو گا بلکہ انگریزی مہینے میں دوسری بار دکھائی دینے والے چودھویں کے چاند کو بلیو مون کہا جاتا ہے۔ ماہرین نے کہا کہ اس مہینے کا سپر بلیو مون اس لیے خاص ہے کہ ایسا نظارہ پھر 2032 میں ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آخری بار سپر بلیو مون 5 سال قبل 2018 میں دیکھنے میں آیا تھا مگر اس وقت وہ سرخی مائل تھا کیونکہ اس موقع پر چاند گرہن بھی ہوا تھا۔

مزید پڑھیے  ویوو نے بہترین کیمرے والا وی 30 متعارف کرادیا
Back to top button