بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

خوشاب میں 14اگست کو شا یان شان طریقے سے منانے کی تیار یاں مکمل

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب احمد صہیب نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر خوشاب میں 14اگست کو شا یان شان طریقے سے اور ملی جوش و جذبہ کے ساتھ یہ دن منانے کی تیار یاں مکمل کر لی گئی ہیں اور متعلقہ محکمہ جات کو ٹاسک دے د یئے گئے ہیں۔

 

وہ ڈی سی کا نفرنس روم میں ڈویژنل کمشنر سرگودہا محمد اجمل بھٹی کے زیر صدارت ہونے والے ویڈ یو لنک اجلاس میں بریفنگ دے رہے تھے۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اعجاز احمد ملک،سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی محمد اشفاق احمد،ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر ملک امتیاز احمد مانگٹ،ڈی ایف او سید عامر عباس،سی او ضلع کونسل محمد ظفر سی او ایم سی جو ہرآباد حراء جا وید بلوچ کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے۔انہوں نے بتایا کہ 14اگست کے روز ڈی سی آفس میں صبح 9بجے پر چم کشائی کی مین تقریب ہو گی۔کشمیر پارک میں مختلف محکمہ جات اپنے اپنے سٹالز لگا ئیں گے،ہاکی سٹیڈیم خوشاب میں ہاکی میچ کھیلا جائے گا۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں میٹھا ئی تقسیم کی جائیگی۔سرکاری اور نجی عما رتوں کو سجا یا جائے گااور محکمہ فاریسٹ اس روز تقریبا دو ہزار پودے لگا ئے گا۔ڈویژ نل کمشنر نے پاکستان کی جھنڈیوں کی بے حرمتی کر نے کی بجائے ہدایت کی کہ بچوں کے ہاتھ میں پودے دیں ان سے شجرکاری کروائیں اور ان کا ویڈ یو پیغام ریکا رڈ کرو ا کر وائرل کریں۔

مزید پڑھیے  واٹر اینڈ سینیٹیشن پراجیکٹ کی کامیابی کے لیے بھرپور کوشاں ہیں، ثریا گلناز، ایم نوردین
Back to top button