بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

ملک میں ادویات کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ

 حکومت نے نئی رجسٹر ہونے والی 25 دوائوں کی قیمت مقرر کی، تمام نئی دوائیں ہیں، ڈریپ کا وضاحتی بیان

ملک میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، بلڈ پریشر، خون کی شریانیں کھولنے والی گولیوں کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔

حکومت نے 25  ادویات کی قیمت مقرر کر دی،  انسانی جان بچانے والی متعدد ادویات کی قیمتیں بھی مقرر کر دی گئی ہیں۔ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان( ڈریپ) نے مختلف ادویات کی نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان ادویات میں مختلف بیماریوں کے انجیکشن، گولیاں، انہیلر، سیرپ شامل ہیں جبکہ نئے سالٹ، فارمولیشن، اسٹرنتھ والی ادویات کی قیمتوں کی بھی حد مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بلڈ پریشر اور خون کی شریانیں کھولنے والی گولیوں کی نئی قیمت متعین کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کینسر کے علاج کی نئی رجسٹرڈ دوا لوریکا کی قمیت 8 لاکھ 46 ہزار 857 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ دمہ کے مریضوں کے استعمال کے انہیلر کی قیمت 1390 روپے۔

ہیپاٹائٹس کے انجیکشن کی قمیت 10 ہزار 275 کر دی گئی جبکہ پیراسٹامول اور ڈیپ ہائیڈرالین کی 20 گولیوں کی نئی قیمت 192 روپے، ملیریا میں استعمال ہونے والی کلوروکیوین کی قیمت ایک ہزار 7 روپے مقرر کی گئی ہے۔ کینسر کے مریضوں کے انجیکشن بورٹیزومب کی قیمت 17 ہزار 513 روپے اور انفیکشن میں استعمال ہونے والی دوا زیربیکسہ کی قیمت 15 ہزار 356 روپے مقرر کی گئی ہے۔

  •  حکومت نے نئی رجسٹر ہونے والی 25 دوائوں کی قیمت مقرر کی، تمام نئی دوائیں ہیں، وضاحتی بیان
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے کہا ہے کہ دوائوں کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، پیرسٹامول کے ساتھ کمبینیشن میں نئی دوا رجسٹر کی گئی۔
ایک وضاحتی بیان میں ڈریپ نے کہا ہے کہ حکومت نے نئی رجسٹر ہونے والی 25 دوائوں کی قیمت مقرر کی ہے، تمام 25 نئی دوائیں ہیں، اس سے پہلے پاکستان میں رجسٹر ہی نہیں تھیں۔ تمام 25 ادویات پہلی بار مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کی جا رہی ہیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ پیرسٹامول کے ساتھ کمبینیشن میں نئی دوا رجسٹر کی گئی، سادہ پیراسٹامول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیے  کے آر ایل فاؤنڈیشن کی جانب سے راولپنڈی میں فری میڈیکل کیمپ اور فری ٹیسٹ کی سہولت، غریب مریض بھرپور مستفید ہوئے
Back to top button