بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

حریت رہنمائوں اور کاکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، عبدالصمد انقلابی

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین اور سینئر ترین حریت پسند رہنما عبدالصمد انقلابی نے بھارتی قابض انتظامیہ سے بھارت اور جموں کشمیر کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند تمام کشمیری نظربندوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے ترجمان کے مطابق عبدالصمد انقلابی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر نظربندی کے دوران حریت پسند رہنماﺅں اور کارکنوں کی گرتی ہوئی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ فسطائی بھارتی حکومت نے غیر قانونی طور پر نظربند حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کیلئے بھارت اور جموں کشمیر کی دور دراز جیلوں میں نظربند کر رکھا ہے۔ انہوں نے نظربندی کے دوران بعض حریت پسند قائدین اور کارکنوں کے مہلک بیماریوں میں مبتلا ہونے کی اطلاعات پر تشویش کا ظاہر کرتے ہوئے تمام جموں کشمیر کے حریت پسند نظربند لوگوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ عبدالصمد انقلابی نے افسوس ظاہر کیا ہے کہ جیلوں میں حریت پسند نظربندوں کو علاج معالجے اور مناسب خوراک سمیت تمام بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا جارہا ہے جس کی وجہ سے ان کی صحت تیزی سے گررہی ہے۔ تنظیم کے چیئرمین اور حریت پسند رہنما عبدالصمد نقلابی نے کہا ہے کہ یہ بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔

مزید پڑھیے  عبدالصمد انقلابی کو عدالت پیش نہ کئے جانے پر تنظیم کا اظہارِ تشویش
Back to top button