بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

حکومت کسانوں کی فلاح وبہبود کےلیے بتدریج بھرپور اقدامات کررہی ہے، رضوان عباسی نسوانہ

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسمنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ سنٹر تحصیل نورپورتھل رضوان عباس نسوانہ نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کی فلاح وبہبود کےلیے بتدریج بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ اراضی ریکارڈ سنٹر نورپورتھل کاقیام بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے نورپورتھل پریس کلب کے وفد سے تعارفی نشست کےدوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے میری جس علاقے میں بھی تعیناتی عمل میں لائ گئ ہمیشہ اپنے فرائض منصبی کی خوش اسلوبی سے انجام دہی کےلیے بھرپور کوشش کی ۔ انشاءاللہ بطورانچارج لینڈ ریکارڈ سنٹر نورپورتھل یہاں کےکسان بھائیوں کی خدمت کےلیے ہرگز کوئ کسر اٹھا نہیں رکھی جاءے گی۔ اے ڈی ایل آر رضوان عباس نسوانہ نےکہاکہ تمام دفتری عملہ اوقات کار میں کسانوں کےمسائل کے حل کےلیے بھرپور کوشاں رہتاہے۔ انہوں نے معاشرتی اصلاح وفلاح کےلیے میڈیا کےکردار کو بہت ضروری قرار دیا۔ اس موقع پر صحافیوں کے وفد نے رضوان عباس نسوانہ کو عوامی فلاح وبہبودکےلیے اپنے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائ۔

مزید پڑھیے  راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے
Back to top button