بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے انتخاب کیلئے شیڈول 72 گھنٹوں میں جاری کرنے کا حکم

گلگت بلتستان اسمبلی میں نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب روک دیا گیا۔سپریم اپیلٹ کورٹ نے اسپیکر کو 72 گھنٹوں میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے نیا شیڈول جمع کرانے کا حکم دیا ہے جب کہ اسپیکر کو آج نئے الیکشن شیڈول کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے درخواست پی ٹی آئی کے ناراض رکن اسمبلی حاجی شاہ بیگ نے دائر کی تھی۔

 چیف جسٹس نے اسپیکر سے استفسار کیا کہ اتنی کیا ایمرجنسی تھی کہ آپ نے اتنی جلدی میں الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا جب کہ آپ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہوچکی ہے۔خیال رہے کہ سپریم ایپلٹ کورٹ گلگت بلتستان نے جعلی ڈگری کیس میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ خالد خورشید کو نااہل قرار دیا تھا، پی ٹی آئی نے خالد خورشید کی جگہ راجہ اعظم کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

مزید پڑھیے  چینی کی قیمت کے جائزے کے لیے شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس آج ہو گا
Back to top button