بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو 11 ممالک میں بغیر ویزا حاصل کئے بغیر سفر کی اجازت

ویزا انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ یافتہ شہری دنیا کے 11ممالک و ریاستوں کا ویزا حاصل کئے بغیر سفر کر سکتے ہیں۔ان ممالک و ریاستوں میں باربادوس، کک آئلینڈ، ڈومینک ری پبلک، گمبیا، مائیکرونیشیا، مونٹسیرٹ، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو، ہیٹی اور سینٹ ونسنٹ شامل ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان کا پاسپورٹ رکھنے والوں کے لئے قطر، صومالیا، مالدیپ، سینیگل، روانڈا، کمبوڈیا سمیت 21ممالک میں آمد پر ویزا حاصل کرنے کی سہولت میسر ہے۔پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے سری لنکا کا دورہ کرنے سے پہلے آن لائن الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن دستاویز(ای ٹی اے)حاصل کرسکتے ہیں۔ان ممالک کے علاوہ پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز کو دنیا کے کسی بھی ملک کا سفر کرنے کے لئے ویزا حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

مزید پڑھیے  کمانڈر قطر امیری نیول فورسز کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
Back to top button