بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مریم نواز کی کوہ پیما نائلہ کیانی اور ثمنیہ بیگ کو نانگا پربت سر کرنے پر مبارکباد

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی کو دنیا کی خطرناک ترین چوٹی نانگا پربت سر کرنے والی پہلی پاکستانی خواتین کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارک دی ہے، اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی قوم کو آپ پر فخر ہے، آپ پاکستانی خواتین کے عزم وہمت کی علامت ہیں

ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی نے اپنی مثالی ہمت، پیشہ ورانہ مہارت اور ناقابل تسخیر عزم کو ایک بار پھر دنیابھر پر ثابت کردکھایا ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی نے ماﺅنٹ ایورسٹ کرکے بتدریج پہلی اور دوسری پاکستانی خواتین ہونے کا اعزاز حاصل کیا، اب” کنگ آف دا ماﺅنٹینز“ کو سر کرکے انہوں نے نئی روایت قائم کی

اب خطرناک ترین نانگا پربت سر کرنے والی پہلی پاکستانی خواتین ہونے کا منفرد اعزازبھی ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی نے پاکستان کے نام کیا ہے

یہ کامیابی ثبوت ہے کہ پاکستانی خواتین باصلاحیت، باہمت اور پختہ عزم کی مالک ہیں

اس کامیابی پر ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی، اُن کے والدین سمیت ان کی تمام ٹیم کو بھی مبارک دیتے ہیں

مزید پڑھیے  پیمرا نے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی
Back to top button