بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

وہی تنظیمیں اور خیراتی ادارے قربانی کی کھالیں اکھٹی کر سکتی ہیں جن کے پاس ڈی سی کا جاری کردہ سرٹیفکیٹ ہو گا، ڈی پی او خوشاب

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب میں نماز عید الاضحی کے اجتماعات پر خوشاب پولیس کی جانب سے سیکورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ جن میں A کیٹگری کے 41 اور B کیٹگری کے 81 مقامات شامل ہیں۔ امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے خوشاب پولیس کی جانب سے جامع سیکیورٹی پلان مرتب،ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ،ملک دشمن ، جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کے لئے سول پارچات میں ملبوس اہلکار تعینات،ضلع بھر میں امن وامان قائم رکھنے کے لئے، 05 ڈی ایس پیز،21 انسپکٹر ،34 سب انسپکٹر ،32 اسٹنٹ سب انسپکٹر ،40 ہیڈ کانسٹیبل ، 241 کنسٹیںبل اور 20 لیڈی کنسٹیںبل مساجد ،پارکس اور پکٹ ڈیوٹی فرائض انجام دیں گے۔ مزید ایلیٹ فورس کی 5 ٹیمیں اور گشت کو موئثر بنانے کے لیے 15 گاڑیاں مقرر کی گئی ہیں۔

شائستہ ندیم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی خصوصی ہدایات پر عوام کی جان و مال کی حفاظت اور مویشی چوری کی روک تھام کے لیے شہر بھر میں پکٹ پوائنٹ قائم۔

شائستہ ندیم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کی خوشیوں کے موقع پر عوام الناس کو پر امن ماحول فراہم کر نے کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے

ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے کے لیے ضلع پولیس، ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس شہر بھرکے بازاروں اور زیادہ رش والے مقامات مارکیٹوں، شاپنگ سنٹرز، کمرشل سنٹرز،کاروباری پوائنٹس، اہم شاہراہوں اور داخلی او ر خارجی راستوں پر پولیس اہلکاران الرٹ رہتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دیں رہیں ہیں ۔

ضلع پولیس کی ڈیوٹی کے علاوہ ٹریفک کا نظام رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی بائی نیم ڈیوٹی لگائی گئی ہے جنہیں اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری سے سر انجام دینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

شائستہ ندیم ڈی پی او خوشاب نے کہا کہ جن مقامات پر نماز عید الاضحی منعقد ہو نی ہے وہاں پارکنگ کا نظام 500گز کے فاصلے پر بنایا جائے جبکہ منتظمین مسجد کے داخلی راستے پر چیکنگ و شناخت کے لئے مقامی افراد کو مامور کریں۔

وہی تنظیمیں اور خیراتی ادارے قربانی کی کھالیں اکھٹی کر سکتی ہیں جن کے پاس ڈی سی کا جاری کردہ سرٹیفکیٹ ہو گا ان کے علاوہ کھالیں اکٹھی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

عید کے موقع پر ون ویلنگ ، غیر نمونہ نمبر پلیٹ ، بلا نمبری گاڑیوں، ہوائی فائرنگ ہلڑ بازی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

جبکہ لاؤڈ اسپیکر کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ عوام الناس بھی اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نگاہ رکھتے ہوئے مشکوک اور شر پسند افراد کے بارے میں اطلاع ریسکیو15 یا مقامی پولیس اسٹیشن پر دیں۔

Back to top button