بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

وزیراعظم کے دورہ فرانس میں خوشاب کے مسلم لیگی راہنما ملک عمر دراز برہان کی قیادت میں وفد کی ملاقات

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ ء پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے دورہ فرانس کے موقع پر فخر خوشاب ممتاز مسلم لیگی راہنما ملک عمر دراز برہان کی زیر قیادت وفد کی خصوصی ملاقات ۔ ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے لئے وزیر اعظم پاکستان سمیت ان کی پوری کابینہ کو زبردست خراج تحسین ۔ ضلع خوشاب سے تعلق رکھنے والی نامور سماجی و سیاسی شخصیت ممتاز مسلم لیگی راہنما ملک عمر دراز برہان کی قیادت میں وزیراعظم اسلامی جمہوریہ ء پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے دورہ ءفرانس کے موقع پر ایک وفد نے ان سے خصوصی ملاقات کی ۔ اس موقع پر ملک عمر دراز برہان اور ان کے ساتھیوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور ان کی پوری کابینہ کوملک کو شاہراہ ء ترقی پر گامزن کرنے کے لئے شبانہ روز مخلصانہ کوششوں پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات محترمہ مریم اورنگزیب، جاوید لطیف اور دیگر کابینہ ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔اس موقع پر ملک عمر دراز برہان نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد شہباز شریف کو بتایا گیا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ضلع خوشاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کی فعالیت کے لیے سابق ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان ، سابق ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو، پی ایم ایل این ڈسٹرکٹ خوشاب کے پریذیڈنٹ ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی ، سابق ایم پی اے ملک کرم الہی بندیال ، سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھاء ، سابق وفاقی وزیر محترمہ سمیرا ملک ، فخر تھل سدا بہار ایم پی اے ملک محمد وارث کلو مرحوم اور دیگر مقامی قائدین نے مثالی کردار ادا کیا ہے۔ قبل ازیں فرانس آمد پر مسلم لیگی راہنماؤں نے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ ء پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا پرتپاک استقبال بھی کیا ۔

مزید پڑھیے  حکومت کسانوں کی فلاح وبہبود کےلیے بتدریج بھرپور اقدامات کررہی ہے، رضوان عباسی نسوانہ
Back to top button