بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

قائد اعظم کے یوم ولادت کے سلسلے میں شاندار تقریب کا اہتمام

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین خوشاب میں نظریہ پاکستان سوسائٹی کالج ہذا کے زیرِ اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم رحمتہ اللہ علیہ کے یوم ولادت کے سلسلے میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔پروگرام کے مہمانان خاص میں پروفیسر ملک امتیاز احمد سوبھی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز خوشاب اور ممتاز بینکار و سوشل میڈیا ایکٹوسٹ جناب بلال خاور تھے۔پروگرام کی صدارت کالج کی پرنسپل پروفیسر میڈم حفصہ حبیب نے کی۔مہمان مقرر پروفیسر خالد جیلانی ٹوانہ صدر نظریہ ء پاکستان فورم ضلع خوشاب تھے۔جنہوں نے اس دن کے حوالے سے نظریہ ءاسلام اور نظریہ ء پاکستان کی مماثلت اور اس کے تاریخی تسلسل کے بارے میں سیر حاصل کیا۔ پروفیسر خالدجیلانی ٹوانہ نے کہا کہ طالبات کو حصولِ تعلیم پر پورے اخلاص کے ساتھ توجہ مرکوز رکھتے ہوءے محنت شاقہ کرنی چاہیے اور اور اسی طرح اساتذہ کرام کو بھی پوری محنت اور خلوص سے نوجوان نسل کی تعلیم کے ساتھ ان کی تربیت کا پورا پورا خیال رکھنا چاہیے۔


کالج ہذا کی پرنسپل پروفیسر میڈم حفصہ حبیب،محترم بلال خاور اور انچارج نظریہ پاکستان سوسائٹی پروفیسر حمیرا زرار نے بھی اپنے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوءے بانی ء پاکستان کی خدمات اور تعلیمات کے حصول پر زور دیا۔کالج کی طالبات نے یوم قائد اعظم کی نسبت سے بہترین تقاریر پیش کیں جبکہ اعلیٰ معیار کے ترانے پڑھے۔ اس شاندار پروگرام میں کالج کی ٹیچرز اورطالبات نے بھرپور شرکت کی۔

Back to top button