بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

دینی مدارس کے طالب علموں کے مابین ہم نصابی سرگرمیاں 15 جون تک جاری رہیں گی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)

حکومت پنجاب کی ہدایت پر اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام مختلف دینی مدارس کے طا لب علموں کے مابین ہم نصابی سرگرمیوں،کھیلوں،تقار یر،نعتوں اور قرآت کے مقابلہ جات کا انعقاد 8جو ن سے ہوگا اور یہ مقابلہ جات 15جون تک جاری رہیں گے۔اس ضمن میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ڈی سی آفس کے میٹنگ روم میں ایک اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب احمد صہیب نے کی۔اجلاس میں مختلف دینی مدارس کے منتظمین اور مختلف مسالک سے تعلق رکھنے وا لے علماء اکرام مولا نا محمد زبیر،مفتی زاہد محمود،مولا نا محمد اکمل عباس،مولا نا عبدالقاد ر،مولا نا دلدار حسین رضوی،مولا نا رئیس احمد صدیقی،قاری محمد امین الحسنی اور دیگر دینی مدارس کے منتظمین اورمہتمم صاحبا ن نے شرکت کی۔

اجلاس میں مو جود دینی مدارس کے منتظمین علماء کرام نے حکومت پنجاب کے اس اقدا م کو سراہا اور کہا کہ اب مدارس کے طالب علمو ں کو بھی اپنی دینی تعلیم کے ساتھ فارغ اوقات میں ان سرگرمیوں میں حصہ لے کر اپنی صلاحیتں اجا گر کر نے کا مو قع ملے گا۔مولا انا محمد زبیرنے تجو یز دیتے ہوئے کہا کہ آ ئیندہ دینی مدارس کے طالب علموں کو ضلعی سطح پر سکولوں کے مابین مقابلوں میں بھی شرکت کا مو قع دیا جائے تاکہ ان تعلیمی اداروں کے طالب علموں کے درمیان ہم آہنگی پیدا ہو اورایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملے۔صدر اجلاس نے ان کی اس تجویز کو سراہا اور کہا کہ آئندہ ہونے والی ہم نصابی سرگرمیوں میں اس تجویز کو مد نظر رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیے  اسلام آباد میں فیس ماسک نہ لگانے پر دفعہ 144 نافذ؛ اطلاق مساجد، بازار، پبلک ٹرانسپورٹ پر ہوگا، نوٹیفکیشن جاری
Back to top button