بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

تمام محکمہ جات عیدالاضحیٰ کے موقع پر پلان کے مطابق ڈیوٹیاں سرانجام دیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) خوشاب

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب صہیب احمد نے تمام محکمہ جات کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ عید الضحیٰ کے موقع پر اپنے اپنے پلان کے مطابق ڈیو ٹیاں سرانجام دیں۔کسی بھی جانب سے کمی،کو تاہی یا غفلت کو بر داشت نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے ڈیو ٹی روسٹر کے مطابق تمام اہلکاروں کا مکمل بائیو ڈاٹا شیئر کرنے اور سربراہان کو اپنے پاس رکھنے کیلئے کہا۔ان کا کہنا تھا کہ عید الضحے ٰکا دن ہر مسلما ن کیلئے متبرک ہے لیکن خلق خدا کو ریلیف بہم پہنچانا اور لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا بھی حکم خدا و ندی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے ایم سیز اور دیگر محکموں کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے کام کی کارکر دگی اور تصا ویرڈسٹرکٹ ڈیپا رٹمنٹ کے واٹس ایپ گروپ میں شیئر کیا کریں۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر خوشاب رانا نعمان محمود،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر اعجاز احمد ملک،سیکر ٹری آ رٹی اے کامران اکبر،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری محمد اعجاز،ڈپٹی ڈائر یکٹر فوڈ اتھارٹی ڈاکٹرلالہ رخ،سی او ضلع کونسل ظفر عباس،کیٹل منڈی انچارج شاکر آزاد،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حافظ عبدالر شید،ڈی ایس پی غلام عباس اورڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک داکٹر وسیم عباس کے علاوہ سی او ایم سیز،ہیلتھ،ایس این جی پی ایل و دیگر متعلقہ اداروں کے افسران اور نمائندگان شریک تھے۔اجلا س میں عید سے قبل،عید کے دوران اور عید کے بعد کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔قربا نی کے جانوروں کی با قیات کیلئے تھیلے ڈسٹری بیو شن،آلائشوں کو ٹھکانے لگانے،بجلی و گیس کی بحالی اور ترسیل،کیٹل منڈی اور جا نوروں کے سیل پوائنٹس پر تمام سہو لیات کی فراہمی،جانوروں کی خرید وفروخت کے دورا ن منڈی اور سیل پوائنٹس پر ہیلتھ ڈیپا رٹمنٹ کی جانب سے فسٹ ایڈ سنٹر کے قیام،تمام ایم سیز اور اہم جگہوں پر کنٹرول روم کے قیام،لائیو سٹاک ڈیپا رٹمنٹ کی جانب سے منڈیوں میں جانوروں کیلئے چارے کا انتظام،منڈیوں میں پینے کے پانی،سایہ اور بیٹھنے کے انتظاما ت اور تمام ایس و پیز پر عملدرآمد کروانے،شہر اور منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

Back to top button