بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

خوشاب میں ڈینگی سے بچاؤ اور تدارک کے حوالے سے آگاہی لیکچرز اور واک کا انعقاد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)سیکرٹری /ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ستارہ امتیازڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب کے زیر اہتمام ضلع بھر میں ڈینگی سے بچاؤ اور تدارک کے حوالے سے آگاہی لیکچرز اور واک کا انعقاد کیا گیا ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اینڈ سیٖفٹی آفیسر تصدق حسین اور کمیونٹی انسٹرکٹرز نے ضلع بھر میں عوام الناس کو ڈینگی پورٹل ایپ، روذمرہ ڈینگی کے تدارک کی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہی لیکچرز فراہم کئے ضلع بھر کی تحصیلوں خوشاب، نوشہرہ،قائدآباد اور نورپور تھل میں ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے لئے آگاہی واک کے ہمراہ لوگوں میں پمفلرٹس بھی تقسیم کئے گئے عوام الناس کے لئے اپنے پیغام میں انجینئر حافظ عبدالرشید نے کہا کہ بارش ہونے کی صورت میں پانی کے نکاس کا ضرور بندوبست کریں ریفریجریٹر کی ٹرے اور روم کولر میں پانی جمع نہ ہونے دیں دیگرگھروں میں صاف پانی کسی بھی جگہ کھڑا نہ ہونے دیں پھولوں کے گملوں، کیاریوں،واٹر کولر،پانی کے برتن،پانی کے ڈرم میں پانی جمع نہ ہونے دیں کیونکہ مادہ ڈینگی مچھر ان پانی کی جگہوں پرانڈے دیتی ہے جو کہ 5 سے 10 دن میں مکمل مچھر بن کر جان لیوا موذی مرض کی شکل اختیار کر لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ذمہ دار شہری ہونے کے ناتے پنجاب ایمرجنسی سروس کی جانب سے دی جانے والی احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر ڈینگی جیسے موذی مرض سے بچاؤ اور تدارک میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

مزید پڑھیے  بار اور بینچ کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد ارشد
Back to top button