بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

آندھی اور موسلادھار بارش، بنوں میں 11 ، لکی مروت میں 5 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا میں آندھی اور موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 16 افراد جاں بحق اور 83 کے قریب زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق بنوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے چھتیں اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہے جبکہ 73 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ادھر لکی مروت میں چھتیں گرنے کے واقعات میں 5  افراد  جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔ ڈی جی ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیے  اسلام آباد پولیس کا ہیڈکانسٹیبل بیٹے سمیت ڈاکوئوں کی فائرنگ سے شہید
Back to top button