بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان کے خلاف سنگین غداری کے کیس میں پٹیشنر فائرنگ سے جاں بحق

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سنگین غداری کے کیس میں پٹیشنر اور سینئر وکیل ایڈووکیٹ عبدالرزاق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ایڈووکیٹ عبدالرزاق گھر سے گا ڑی میں عدالت جا رہے تھے کہ پہلے سے گھا ت لگائے افراد نے ان پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

پولیس سرجن کے مطابق عبدالرزاق کو 2 طر ف سے نائن ایم ایم پستول سے نشانہ بنایاگیا اور انہیں 15 گولیاں لگیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی جب کہ واقعہ کے خلاف وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔

سینئر وکیل امان اللہ کنر انی کے مطابق ایڈووکیٹ عبدالرزاق نے ہائیکورٹ میں دائردرخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف آرٹیکل 6 کےتحت کارروائی شروع کرنے کی استدعاکی تھی  اور اس آئینی درخواست کی سماعت کل ہونا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے عبدالرزاق شر کے قتل کا الزام چئیرمین پی ٹی آئی پر لگادیا۔عطا تارڑ نے کہاکہ عبدالرزاق شر کو ٹارگٹ کرکے شہید کیا گیا، وہ غداری کے مقدمے میں چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف درخواست گزار تھے۔عبدالرزاق کی ٹارگٹ کلنگ کے ذمہ دار چیئرمین پی ٹی آئی ہیں،  پی ٹی آئی ایک دہشتگرد جماعت بن گئی ہے، اب چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ کیا جائے گا۔

Back to top button