بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

آج ملک میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے،میاں محمد اسلم

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت مہنگائی، بیروزگاری،بدامنی کے خاتمے کے وعدوں اور دعوں کے ساتھ برسراقتدار آئی تھیں مگر افسوس کہ آج ملک میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے، لاکھوں نوجوان بیروزگاری سے تنگ آکر ملک چھوڑ چکے ہیں جبکہ ملک میں معاشی اور سیاسی بحران کی وجہ سے کارخانے بند ہورہے ہیں،انھوں نے کہازرعی ملک ہونے کے باوجود آج مائیں بہنیں اور بزرگ آٹے کیلئے لائنوں میں کھڑے ہوکر اپنی جانیں دے رہے ہیں، عوام آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی کو ووٹ دے کر کرپٹ عناصر سے جان چھڑائیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل آئی ٹین ٹو کے دورے کے موقع پر شہریوں سے ملاقات کر تے ہو ئے کیا۔میاں محمد اسلم نے کہا عام آدمی بھو ک اور افلاس کا شکار ہے، عوام نے بار بار آزمودہ چہرے اور بوسیدہ نظام آزما کر دیکھ لیا ہے، لیکن قوم کے حالات نہیں بد لے، عوام اس بار جماعت اسلامی کو ووٹ دے ہم منتخب ہو کر عوام کی محرمیوں کا ازالہ کر یں گے،انھوں نے کہاثابت ہوگیا محض اقتدار نہیں بلکہ قابلیت،اخلاص اوردیانتداری سے ہی ملک کو بحرانوں سے نکال کرترقی کی شاہراہ پرگامزن کیا جاسکتا ہے۔

Back to top button