بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان کو نیب کی جانب سے طلبی کا ایک اور نوٹس، عدم پیشی پر سنگین نتائج کی وارننگ

سابق وزیراعظم عمران خان کا جواب مسترد، نیب نے 23 مئی کو طلبی کا ایک اور نوٹس بھجوا دیا ، بلاوے میں کہا گیاہے اگر 23 کو نیب دفترمیں کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش نہ ہوئے تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔نیب نیالقادر یونیورسٹی کے معاملے پر جسے اب 190 ملین کے کیس بھی کہا جانے لگا ہے میں عمران خان کا پہلا جواب مسترد کردیا ہے، نیب نے انھیں 18 مئی کو بھی طلب کیا تھا۔نیب نے عمران خان سے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں نیب کے جانب سے کہا گیا ہے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان 23 مئی کوجے آئی ٹی میں پیش ہوں۔نیب نے عمران خان کا جواب مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا دیا گیا جواب جھوٹ اور بے بنیاد ہیچیئرمین پی ٹی آئی جان بوجھ کر نیب تحقیقات سے فرار اختیار کر رہے ہیں۔

قومی احتساب بیورو کی طرف سے کہا گیا ہے کہ عمران خان کا دوبارہ انکوائری رپورٹ کا مطالبہ اور پیش نہ ہونا تحقیقات میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش ہے۔نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم عمران خان کو شامل تفتیش کرے گی۔اسلام آبادہائیکورٹ نے 18 مئی کو عمران خان کو تحقیقات میں پیش ہونے کا حکم دیا لیکن وہ پھر بھی پیش نہ ہوئے۔سابق وزیر اعظم عمران خان سے 19 کروڑ پانڈز کی مبینہ غیر قانونی منتقلی سے متعلق 20 سوالوں کے جوابات طلب کیے گئے ہیں، عمران خان پر برطانیہ سے 19 کروڑ پانڈز لاکر واپس ملزمان کو دے کر مالی فائدے حاصل کرنے کاالزام ہے۔نیب کا کہنا ہے کہ ریاست پاکستان کے 19 کروڑ پانڈز ملزمان کو واپس کرکے عمران خان نے 458 کنال زمین اور 28 کروڑ روپے حاصل کیے۔ملزمان کو 19 کروڑ پانڈز واپس کر کے عمران خان اور بشری بی بی کے ٹرسٹ نے عطیات کی مد میں بھاری رقوم لیں

Back to top button