بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

اے این ایف کی بڑی کارروائی، کنٹینر سے کروڑوں روپے کی نشہ آور گولیاں برآمد

کراچی میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے کنٹینرسے ایک کروڑ سے زائد نشہ آورگولیاں برآمد کرلیں ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے خُفیہ اطلاع کی بنیاد پر ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پرکنٹینر کو روکا، کنٹینر نائجیریا کے لئے بُک کروایا گیا تھا، کنٹینرسے بھاری مقدار میں مختلف اقسام کی نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ کنٹینر سے ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں، تحقیقات کے بعد لیاری کے رہائشی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Back to top button