بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

تاہم بالائی سندھ، بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اکیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اور پشاور چھبیس، کراچی انتیس، کوئٹہ انیس، گلگت بارہ، مری تیرہ اور مظفر آباد سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور سرینگر، اننت ناگ اور شوپیاں میں ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

لیہہ، پلوامہ اور بارہمولہ میں ہلکی بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ابر آلود موسم جبکہ جموں میں جزوی طور پر ابر آلود اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ اور بارہمولہ گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں بائیس، لیہہ دو، اننت ناگ اور شوپیاں دس ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button