بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کینیڈا میں پاکستان کے سفیر ظہیر جنجوعہ کی اوٹاوا میں پاک کمیونٹی کے ثقافتی فن گالا میں شرکت

کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ظہیر اے جنجوعہ نے اوٹاوا میں پاکستانیوں کے کمیونٹی فن گالا میں شرکت کی۔اس تقریب کا اہتمام فرینڈز کیفے کلب آف کینیڈا نے ایک مقامی کمیونٹی سینٹر میں کیا تھا جس میں کینیڈا کے دارالحکومت اور اس کے آس پاس رہنے والے پاکستانیوں اور پاکستانی کینیڈینز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر ظہیر اے جنجوعہ نےایک بڑی تقریب کا اہتمام کرنے اور پاکستانی کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم تلے اپنی ثقافت، کھانوں اور پہناووں کے اظہار کا موقع فراہم کرنے پر منتظمین کی تعریف کی۔ظہیر اے جنجوعہ مہمانوں اور تقریب کے شرکاء سے گھل مل گئے۔انہوں نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان ثقافتی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں پاکستانی کمیونٹی کے بھرپور کردار کی تعریف کی۔


قبل ازیں فرینڈز کیفے کلب کینیڈا کے سیکرٹری جنرل بلال ریاض نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تقریب کو کامیاب بنانے میں ان کے تعاون اور شرکت کو سراہا ۔ اس موقع پر شرکاء کی جانب سے مختلف ثقافتی سرگرمیاں، معلوماتی پروگرام اور خاکے پیش کیے گئے۔آخر میں سفیر پاکستان ظہیر اے جنجوعہ نے مہمانوں میں انعامات تقسیم کیے۔

Back to top button