بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

کینیڈا بھارت موجودہ صورتحال کے بارے فکر مند ہیں، امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے خالصتان پالیسی پر جواب دینے سے گریز کیا۔ واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی بین الاقوامی جبر باعث تشویش ہے۔

ترجمان کے مطابق کینیڈا بھارت موجودہ صورتحال کے بارے فکر مند ہیں۔ کینیڈین ہم منصبوں کے ساتھ قریبی تعاون کر رہے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ تحقیقات میں تعاون کرے۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی بھارت پر الزامات کی مکمل اور منصفانہ تحقیقات ہونی چاہیے۔ بھارتی حکومت کو کینیڈا کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیے  امریکا میں طوفان آئیڈاسے ہلاکتوں کی تعداد 65ہو گئی
Back to top button