بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان نیوزی لینڈ کو چوتھے ون ڈے میچ میں شکست دیکر عالمی نمبر ون ٹیم بن گئی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے کراچی میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میچ میں بھی پاکستان کی ٹیم نے بابر اعظم کی سنچری اور اسامہ میر کی شاندار بائولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو 102 رنز سے شکست دیدی ہے، سیریز میں اب پاکستان کی چار صفر کی برتری ہو گئی ہے جس کے بعد پاکستان کی ٹیم ون ڈے کرکٹ کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے تاہم اسے اپنی اس پوزیشن پر برقراررکھنے کیلئے پانچواں اور آخری ون ڈے میچ بھی جیتنا ہوگا

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ پچاس اوورزمیں چھ وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے، بابر اعظم نے 107، آغا سلمان نے 58، شان مسعود نے 44 ، محمد رضوان نے 24، افتخار احمد نے 28، محمد حارث نے سترہ ناٹ آئوٹ جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 23 رنز ناٹ آئوٹ بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے تین جبکہ اش سودھی اور بین لیسٹر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 43.4 اوورز میں 232 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اور میچ 102 رنز کے فرق سے ہار گئی، نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان ٹام لیتھم نے 60، مارک چیپمین نے 46 ، ڈیرل مچل نے 34 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے اسامہ میر نے چار، محمد وسیم نے تین، حارث رئوف نے دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Back to top button