بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

گھوٹکی میں ڈاکوئوں نے دو افراد کو اغوا کرلیا

 گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے چار افراد کو اغوا کرنے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے دو کو زخمی کر دیا جبکہ دو افراد اغوا کر کے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے گڈو لنک روڈ پر کشمور کی جانب دودھ سپلائی کرنے والی گاڑی سے چار افراد کو اغوا کر لیا، مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے دو افراد کو زخمی کر دیا جبکہ دو افراد کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو تحصیل ہسپتال اوباڑو کے بعد رحیم یارخان منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکو دو افراد کو اپنے ہمراہ اغوا کر کے کچے کی جانب فرار ہوئے تو پولیس نے تعاقب کیا اور مقابلے کے بعد ایک مغوی شہباز شاہ کو بازیاب کرا لیا گیا جبکہ مغوی امداد بھنگوار کی بازیابی کیلئے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے۔

Back to top button