بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، راولپنڈی کے 4 ہسپتالوں کیلئے ہائی الرٹ جاری

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر راولپنڈی کے چار ہسپتالوں کے لیے ہائی الرٹ بھی جاری کردیا گیا۔راولپنڈی کے بینظیر بھٹو جنرل ہسپتال، ہولی فیملی ہسپتال، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہائی الرٹ رہے گا اور اس دوران میڈیکل، نرسنگ، پیرامیڈیکل اور انتظامی اسٹاف 24 گھنٹے دستیاب ہو گا۔

اس دوران ہسپتالوں میں کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں گے جبکہ ادویات اور بلڈ، ضروری آلات اور ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

چاروں ہسپتالوں کی انتظامیہ اور وائس چانسلر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہیں گے جبکہ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی ہدایات پر پنجاب حکومت کے اسپشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔

اشتہار
Back to top button