بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میچ میں شکست دیدی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی ہے، پاکستان کی جیت میں اہم کردار اوپنر فخر زمان کی سنچری کا رہا، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل نے 113، ویل ینگ نے 86رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رئوف نے دو دو جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں پاکستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف فخر زمان کی سنچری کی بدولت 48.3 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا، فخر زمان نے 117 رنز کی اننگز کھیلی، امام الحق 60 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوئے، بابر اعظم 49 رنز بنا سکے جبکہ محمد رضوان 42 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم میلن نے دو جبکہ بلیئر ٹیکر ، اش سودھی اور راچن رویندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، فخرزمان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Back to top button