بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

عید کا چاند نظر آنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے بچہ جاں بحق

کراچی میں عید الفطر کا چاند نظر آنے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق میٹروول ضیاء کالونی مدینہ مسجد کے قریب فائرنگ سے 15 سالہ بچہ حسن اللہ جاں بحق ہوا۔نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن صابری چوک، رئیس امروہی کالونی، لیاری، نیو کراچی، فاطمہ جناح کالونی، ناظم آباد، قائد آباد، لیاقت آباد، بلدیہ یوسف گوٹھ، رشید آباد سوات محلہ اور دیگر علاقوں میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے کے واقعات میں 3 بچوں اور خاتون سمیت 17 افراد زخمی ہوئے۔سولجر بازار اور لیاری علی محمد محلہ ڈگری اسکول ان علاقوں میں گھر میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے کے 15 سالہ مجیب علی اور 50 سالہ امجد زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں کو عباسی شہید، جناح اور سول اسپتال منتقل کیا گیا۔فائرنگ کے واقعات کے بعد کراچی پولیس چیف ‏جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے شہر میں پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ کراچی کے تمام ایس ایس پیز، ایس پی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز کو اپنے علاقوں میں گشت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے  کوئٹہ چمن میں شدید برفباری،شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 2 افراد جاں بحق
Back to top button