بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

سکھر اور کوہاٹ میں ٹریفک حادثات، 4 افراد جا ں بحق،28زخمی

سکھر اور کوہاٹ میں مختلف ٹریفک حادثات کے دوران 4 افراد جا ں بحق اور 28زخمی ہو گئے۔سکھر میں قومی شاہراہ پر 2 مسافر کوچز میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔سکھر میں قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں کراچی سے پنجاب جانے والی اور پنجاب سے کراچی آنے والی مسافر کوچ آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں، حادثے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی طور پر تعلقہ ہسپتال روہڑی منتقل کیا۔دوسری جانب کوہاٹ میں کار درخت سے جا ٹکرائی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیے  912کلوگرام سے زائد منشیات برآمد ۔ 4 خواتین سمیت 10ملزمان گرفتار
Back to top button