بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

منسوخ شدہ پرائز بانڈز تبدیل کرانے کی تاریخ میں توسیع

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے منسوخ شدہ پرائز بانڈز تبدیل کرانے کی تاریخ 30 جون تک بڑھا دی۔مرکزی بینک کے مطابق 7500، 15000، 25000 اور 40000 ہزار مالیت کے پرائز بانڈز تبدیل ور نقد کرانے کی تاریخ 30 جون تک بڑھا دی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق منسوخ شدہ پرائز بانڈز ظاہری مالیت پر بینک کھاتوں میں کیش کرائے جا سکتے ہیں، 25000 اور 40000 روپے مالیت کے بانڈ پریمیم پرائز بانڈ میں منتقل کرائے جا سکتے ہیں۔

منسوخ شدہ پرائز بانڈز اسپشل سیونگز یا ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس میں تبدیل کرائے جا سکتے ہیں، کمرشل بینکوں کو بھی پرائز بانڈز نقد یا تبادلہ کرانے کی درخواستیں قبول کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منسوخ شدہ پرائز بانڈز 30 جون 2023 کے بعد نقد یا تبدیل کرانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

Back to top button