بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سادہ اور نفیس طبیعت کے ساتھ ساتھ سچے عاشق رسولﷺ تھے ، مرکزی علما کونسل

مرکزی علماء کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی وائس چیئرمین پیر جی خالد محمود قاسمی مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شاہ نواز فاروقی مولانا یار محمد عابد مولانا محمد شعبان صدیقی مولانا شبیر احمد عثمانی علامہ حفیظ الرحمن کشمیری قاری مشتاق لاہوری مولانا ابوسفیان حنفی مولانا شعیب صدیق حافظ مقبول احمد مولانا اعظم فاروق سردار شہزاد رفیق نے کہا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی ٹریفک حادثے میں شہادت پر ان کے لواحقین اور جمعیت علماء اسلام کے قائدین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں مفتی عبدالشکور کی شہادت قومی سانحہ ہے گذشتہ سال حج کے موقع پر ان کی خدمات حجاج کیلئے قابل فخر ہیں وہ عالم باعمل اور محافظ تحفظ ختم نبوتۖ و صحابہ واہل بیت تھے تقویٰ و علم و عمل کے پیکر تھے وزارت مذہبی امور میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ان کی جدوجہد بے مثال تھی مرکزی علماء کونسل پاکستان کے تمام عہدیداران مفتی عبدالشکور کے لواحقین جملہ ورثاء اور جمعیت علماء اسلام کے غم میں برابر کے شریک ہیں مرکزی علماء کونسل پاکستان سے منسلک تمام مساجد اور مدارس میں مفتی عبدالشکور کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی گئی۔

مزید پڑھیے  وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزار بی بی پاکدامن، مزار اقبال اور بادشاہی مسجد کا دورہ
Back to top button