بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

سکول داخلہ مہم کی آ گاہی کیلئے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول حسن پور ٹوانہ میں ایک واک

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی خوشاب اور این سی ایچ ڈی کے زیر اہتمام سکول داخلہ مہم کی آ گاہی کیلئے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول حسن پور ٹوانہ میں ایک واک کی گئی جو سکول ہذا سے شروع ہو کر لاری اڈا پر اختتام پذیر ہوئی۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر (سکینڈری) سکولز خوشاب ملک ملک فضل الہی فضل نے واک کی قیادت کی۔واک میں ڈی او لٹریسی رائے حسن عباس،سکول کے ہیڈ ما سٹر،اسا تذہ کرام اور طالباء، خواتین اور علاقہ کے معززین نے شرکت کی۔ڈی ای اوسکینڈری سکولز خوشاب ملک فضل الہیٰ فضل نے واک کے اختتام پر خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہر شہری اپنا قومی فریضہ سمجھ کر اپنے اور اردگر د پڑوسیوں اور محلہ کے بچوں کو سکول میں داخل کروا کر اپنا کردارادا کرے تاکہ تعلیم کے ذریعے ہم اپنے ملک اور معا شرے کو مضبو ط اور کامیاب بنائیں۔آ گاہی واک سے خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی مہر عمردراز جھاوری نے کہا کہ ہمارا ادارہ ایجوکیشن اور لڑیسی ڈیپا رٹمنٹ کے ساتھ مل کر داخلہ مہم کو ہر ممکن کامیاب بنائے گی اور بچیوں کو سکولوں میں داخلہ کرا کر لازمی اہداف پورے کئے جائینگے۔اس مو قع پر گورنمنٹ ہائی سکول ہموکہ میں بچوں کا داخلہ کر کے مہم کا آ غاز بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیے  آزاد کشمیر  میں موسمِ سرما کی تعطیلات میں توسیع
Back to top button