بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈینگی کے پھیلاؤ کی موجودہ موسمیا تی صورتحال بہت خطر ناک ہے، ڈپٹی کمشنر خوشاب

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی کے پھیلاؤ کی موجودہ موسمیا تی صورتحال بہت خطر ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی ہمارا ضلع ڈینگی سے پاک ہے لیکن اداروں کی جانب سے سستی یا غفلت کسی بڑے خطرے کا باعث بن سکتی ہے لہٰذا اب اداروں کو اپنی اپنی سطح پر ڈینگی کے تدارک کے لئے اپنی سرگرمیاں تیز کرنا ہوں گی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ھاؤس کیپنگ کی جانب زیادہ سے زیادہ توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر اپنے آفس کے کانفرنس روم میں انسدادِ ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چیف سیکرٹری کی ہدایت پر اب ہر منگل کے روز انسدادِ ڈینگی کی سرگرمیوں کا جائیزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہو گا۔اس لئے متعلقہ محکمے میٹنگ میں آنے سے قبل اپنی پوری تیاری کر کے آئیں۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خوشاب ڈاکٹر گلزاریوسف راؤنے ڈینگی کیسز کے پچھلے سالوں کی موازنہ رپورٹ، ڈینگی سرویلینس،ٹیموں کی کارکردگی جبکہ ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے ڈینگی وڈسٹرکٹ انٹا مالوجسٹ رانا ساجد نے ڈینگی کے ضمن میں سابقہ کارکردگی کے بارے بریف کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب،سی ای او ہیلتھ اتھارٹی خوشاب ڈاکٹررانا محمد اکبرکے علاوہ سوشل ویلفیئر، پاپولیشن،لوکل گورنمنٹ،ایجوکیشن،پبلک ہیلتھ،فوڈ اتھارٹی اور ہیلتھ و دیگر محکموں کے سربراہان اور افسران نے شرکت کی۔

مزید پڑھیے  گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین خوشاب میں محفل میلاد
Back to top button