بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ڈالر اور سونا سستا، اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت دن

انٹر بینک میں پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں اضافےکا سلسلہ رک گیا اور  آج ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔انٹربینک میں  آج کاروبارکے اختتام پر ڈالر ایک روپے 81 پیسے سستا ہوا ہے۔ ایک روپے 81 پیسے سستا ہونےکے بعد انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 62 پیسےکا ہوگیا ہے۔انٹربینک میں ڈالرگزشتہ روز 288 روپے 43 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1 روپیہ کم ہوکر 294 روپے ہے۔

دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت کچھ کم ہو گئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کا بھاؤ 300 روپے فی تولہ سستا ہوا ہے، ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 18 ہزار روپے ہو گیا ہے۔ملک میں 10 گرام سونا بھی 275 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 86 ہزار 900 روپے ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی بازار میں سونا 8 ڈالر فی اونس مہنگا ہو کر 2009 ڈالر پر ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا۔100 انڈیکس 321 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 126 پربند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 373 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

 بازار میں 7 کروڑ 98 لاکھ شیئرز کے سودے 2 ارب 56 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 34 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 100 ارب روپے ہے۔

مزید پڑھیے  آئی ٹی برآمدات کو 10ارب ڈالر سالانہ تک بڑھایا جا سکتا ہے، احسن بختاوری
Back to top button