بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین خوشاب میں محفل میلاد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین خوشاب میں محفل میلاد بسلسلہ” عشرہء رحمت اللعالمین”منعقد ہوئی جس میں ایم پی اے بیگم ساجدہ آہیر سمیت مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والی پروفیسرز سمیت دیگر معزز مہمانان گرامی نے بھرپور شرکت کی ۔
ادارہ ہذا کی طالبات نے بہت عقیدت اور محبت سے سرور کائنات فخر موجودات سیدنا حضرت محمد مصطفی احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور گل ہائے عقیدت پیش کئےاور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں آرٹیکلز بھی پڑھے ۔ تقریب کی مہمان خصوصی ایم پی اے میڈم ساجدہ نے طالبات کی طرف سے محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں بھرپور شرکت اور اس روحانی وجدانی محفل کے شاندار انعقاد پر پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کا لج براءے خواتین خوشاب میڈم حفصہ حبیب اور ان کی پوری ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی ۔
اِس موقع پر طالبات اور مہمانان گرامی میں تبرک بھی تقسیم کیاگیا ۔ قبل ازیں پرنسپل ادارہ ہذا میڈم حفصہ حبیب نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایم پی اے میڈم ساجدہ آہیر اور دیگر تمام معزز مہمانوں کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا اورکہا کہ ان کی ادارے میں آمد سے طالبات کی حوصلہ افزائی ہوئ ہے۔ پرنسپل نے دعاکی کہ اللہ تعالٰی ادارے کے اساتذہ کرام,ورکنگ سٹاف اور طالبات کی عقیدت سے بھرپور کاوش کو قبول فرمائے۔

Back to top button