بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

راولپنڈی میں ایک روز میں اشیا خورونوش کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ

اشیا خوردونوش کی قمیتوں ایک روز میں مزید 20فیصد تک اضافہ، راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کے بند کمروں کے اجلاس کے نتائج غریب عوام کو موصول ہونے لگے ہیں، مہنگائی میں پسی عوام کیلئے دالیں. چاول دودھ دہی انڈے خوردنی آئیل گھی اس آٹا بیکری آئٹم فروٹ سبزیاں مزید مہنگے ہو گئے ہیں، راولپنڈی میں آٹے کا پندرہ کلو تھیلا 50 روپے اضافے کے ساتھ 1950 روپے کا ہوگیا جبکہ مختلف برینڈ کا کوکنگ آئل 6 سو سے 7 سو روپے تک پہنچ گیا۔گھی فی کلو 500 سے 650 روپے تک پہنچ گیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق چاول کی فی کلو قیمت میں 60 سے 70 روپے اضافہ ہوگیا جس کے بعد چاول کی فی کلو قیمت 250 سے 350 روپے ہوگئی۔مارکیٹ میں انڈا فی درجن 240 سے 250 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ ڈبل روٹی کی قیمت سو سے 140 تک پہنچ گئی۔دال ماش 5 سو، دال چنا 3 سو جبکہ دال مسور 280 روپے کی ہوگئی۔سرخ مرچ فی کلو 7 سو سے 780 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ڈبے کا دودھ 250 روپے کلو جبکہ کھلا دودھ 180 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔دہی کی فی کلو قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی۔پیاز فی کلو 160، ٹماٹر 50 روپے آلو 50 روپے لیمو 100 روپے جبکہ لہسن 320 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔آٹھ سو گرام بچوں کا ڈبے والا دودھ 2800 روپے تک پہنچ گیا۔چائے کی پتی 5 سو روپے پاؤ جبکہ ایک کلو 2000 روپے ہوگئی۔بسکٹ 30 روپے والا پیلیٹ 40 روپے کا ہوگیا۔

Back to top button