بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

سیاہ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟

کیا آپ بھی سیاہ چائے پینے کے شوقین لوگوں میں شامل ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ سیاہ چائے پینے سے مرنے کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اینالز آف انٹرنل میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق سے معلوم ہوا کے روزانہ دو یا دو سے زائد کپ سیاہ چائے (بلیک ٹی) پینے سے موت کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔

اس تحقیق میں 40 سے 69 سال کی عمر کے تقریباً 5لاکھ مرد اور خواتین کا جائزہ لیا گیا پاکستان میں چونکہ بہت کم لوگ ہی سیاہ چائے پیتے ہیں لیکن تحقیق کے ماہر کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ تحقیق برطانیہ سے ہے اس لیے کئی برطانوی شہری باقاعدگی سےسیاہ چائے پینے کو ترجیح دیتے ہیں تاہم کچھ لوگ دن میں 10 کپ چائے پینا بھی پسند کرتے ہیں۔

سروے کے تقریباً 10 سال بعد معلوم ہوا کہ جو لوگ وقفے وقفے سے روزانہ دو یا دو سے زیادہ کپ چائے پیتے تھے، ان کے دل کی بیماری اور فالج جیسی وجوہات سے مرنے کا امکان کم تھے۔

ہارورڈ میڈیکل اسکول میں میڈیسن کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر اور بوسٹن کے بریگھم اینڈ ویمنز ہسپتال کے ایسوسی ایٹ ایپیڈیمولوجسٹ ہاورڈ سیسو نے کہا کہ یہ ایک دلچسپ تحقیق ہے لیکن غذائی تبدیلی پر ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

بہت سے لوگ مختلف طریقوں سے چائے بناتے ہیں، اگر آپ سیاہ چائے نہیں پینا چاہتے تو فکر نہ کریں تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دودھ اور چینی والی چائے صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہے، لیکن شرط یہ ہے کہ اس میں چینی کی مقدار زیادہ نہ ہو۔

Back to top button