بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

یوٹیلٹی سٹورز پر گھی، دودھ سمیت متعدد اشیا کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

یوٹیلٹی سٹورز پر گھی، دودھ، نوڈلز، کیچپ، جام، بچوں کے خشک دودھ اور بسکٹ سمیت متعدد برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کی جانب سے گھی، دودھ سمیت متعددبرانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا گیا جبکہ قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز پر برانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 71 روپے تک اضافہ کیا گیا اور برانڈڈ گھی 397 روپے سے بڑھاکر 468 روپے کا کردیا گیا۔بچوں کا 800 گرام خشک دودھ کے ڈبے کی قیمت میں 120 روپے اضافہ کیا گیا اور بچوں کے خشک دودھ کے 800 گرام ڈبے کی قیمت 1690 سے بڑھا کر1810 روپے کر دی گئی، ایک کلو برانڈڈ دیسی گھی کی قیمت میں 220 روپے تک اضافہ کیا گیا اوربرانڈڈ دیسی گھی 1200 سے بڑھ کر 1420 روپے کا ہو گیا۔

200 گرام ملک کریم کی قیمت میں 21 روپے اضافہ کیا گیا جو کہ 153 روپے سے بڑھ کر 174 روپے کی ہوگئی، چار پیک والے نوڈلز کی قیمت 207 روپے سے بڑھا کر 227 روپے کر دی گئی جس میں 20 روپے کا اضافہ ہوا، 800 گرام ٹماٹو کیچپ کی قیمت میں 30 روپے اضافہ کیا گیا جو 288 روپے سے بڑھ کر 318 روپے کا ہو گیا۔800 گرام نمک کی قیمت میں 10 روپے،440 گرام سیب اور مینگو کے جام کی قیمت میں 29 روپے اضافہ کیا گیا، مختلف برانڈز کے بسکٹ، مصالحہ جات اور ٹوائلٹ سوپ کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا۔

Back to top button