بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

رمضان المبارک سے قبل یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگائی کا نیا طوفان آگیا

مہنگائی میں پسی عوام کو ایک مہنگائی طوفان کا سامنا، رمضان المبارک سے قبل یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز نے اپنے اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے، یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب دودھ، چائے، کریم اور جوسز کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایک لیٹر دودھ کی قیمت میں یکمشت 30 روپے تک اضافہ کیا گیا جس کے بعد فی لیٹر دودھ کا پیکٹ 217 سے بڑھ کر 247 روپے تک کا ہو گیا ہے، 900 گرام چائے کی قیمت میں 250 روپے تک بڑا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 900 گرام چائے کا پیک 1490 سے بڑھ کر 1740 روپے کا ہو گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق 200 گرام کریم کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ایک ہزار ایم ایل جوش کی قیمت بھی 10 روپے بڑھا دی گئی ہے

Back to top button