بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم شہبازشریف کا لاہور اور قصور کے آٹا مراکز کا اچانک دورہ

وزیراعظم شہبازشریف نے آج لاہور اور قصور کے آٹامراکز کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے مراکز میں موجود لوگوں سے مسائل پوچھے۔ انہوں نے کہاکہ غریبوں کو مفت آٹے کی فراہمی سے متعلق کوئی غفلت برداشت نہیں جائے گی ۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ رمضان کے دوران مفت آٹے کی فراہمی سے متعلق معاشرے کے پسماندہ طبقے کے تمام مسائل کو حل کریں۔ انہوں نے لوگوں کو خود آٹے کے تھیلے تقسیم کیے ۔واضح رہے کہ غریبوں کو مفت آٹے کی فراہمی کا سلسلہ پچیس رمضان تک جاری رہے گا ۔

مزید پڑھیے  مجھے اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت نہیں، عمران خان
Back to top button